۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تفسیر محفوظ

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد آیۃ اللہ محفوظی کی تحریر کردہ کتاب ”تفسیرِ محفوظ"، قرآن مجید کے 28 ویں سپارے کی آسان تفسیر،  زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عالم دین اور حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد حضرت آیۃ اللہ محفوظی کی تحریر کردہ کتاب ”تفسیرِ محفوظ"، قرآن مجید کے 28 ویں سپارے کی آسان تفسیر، زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی۔

”تفسیرِ محفوظ“ میں قرآن مجید کے اٹھائیسویں سپارے کی مختصر آیات اور سورۂ مبارکۂ مجادلہ، حشر، ممتحنہ، صف، جمعہ، منافقون، تغابن، طلاق اور سورۂ مبارکۂ تحریم کی آسان الفاظ میں تفسیر کی گئی ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے استاد آیۃ اللہ محفوظی نے اپنی اس تفسیر میں سب سے پہلے پیچیدہ اور مشکل الفاظ کا فارسی میں ترجمہ کیا ہے اور پھر آیات کی شانِ نزول کو ذکر کرتے ہوئے شیعہ اور سنی مفسرین جیسے طبرسی، صاحبِ مجمع البیان، جوامعُ الجامعِ فخر رازی، تفسیرِ مفاتیحُ الغیب معروف بہ تفسیرِ کبیر، تفسیرِ صافی کے مؤلف فیضِ کاشانی، صاحبِ تفسیرِ مراغی، کتابِ تفسیرِ فی ظلال القرآن کے مصنف سید قطب اور صاحبِ تفسیرِ المیزان، علامہ طباطبائی رحمۃ اللہ علیہ کے نظریات اور آراء سے استفادہ کرتے ہوئے قرآن مجید کی ان نورانی آیتوں اور سورتوں کی تفسیر کی ہے۔

سلیس اور روانی، طویل مقدمات اور حاشیے سے گریز، شیعہ اور سنی تفسیروں سے استفادہ اور قدیم اور جدید تفاسیر جیسے تفاسیرِ مراغی اور المیزان سے استفادہ، اس علمی کاوش کی خاص اور اہم خصوصیات ہیں اور یہ تفسیر دینی مبلغین اور اساتذہ کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

تفسیرِ محفوظ کے دیگر امتیازات میں سے ایک یہ ہے کہ مصنف نے پہلے درس و تدریس کے ذریعے ان موضوعات پر اہل علم و دانش کی محفلوں میں سیر حاصل بحث کی ہے اور پھر شائع کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .